پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی زیر صدارت لاہور تنظیم کا اجلاس

پیر 14 مئی 2018 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی زیر صدارت لاہور تنظیم کا اجلاس ہوا جس میں زونل صدور کو نوٹیفیکیشن جاری کئے گئے اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار الحق بٹ، سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی کے علاوہ لاہور تنظیم سے تعلق رکھنے والے دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں افطاریوں میں شرکت اور انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر لاہور تنظیم کے عہدیداران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔رہنمائوں نے کہا کہ لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنی اساس پر بحال ہو رہی ہے آئندہ عام انتخاب میں لاہور پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ ثابت ہو گا۔ پیپلز پارٹی لاہور میں بتدریج مستحکم ہو رہی اور پارٹی کی کھوئی ساکھ بحال کرنے کے لئے لاہور تنظیم انتھک محنت کر رہی ہے اس کے لئے ہر حلقے میں جا کر پارٹی کے کارکنوں کو متحرک کیا جا رہا ہے۔