تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگیوں میں حصہ لینا بچوں کا حق ہے جس سے ان کی صلاحیتیں مزید اجاگر ہوتی ہیں علم و عمل اور کردار سازی میں تعلیم و تربیت کا بہت بڑا عمل دخل ہوتا ہے ،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد یاسر خان بازئی

منگل 15 مئی 2018 00:09

ڈیر ہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد یاسر خان بازئی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگیوں میں حصہ لینا بچوں کا حق ہے جس سے ان کی صلاحیتیں مزید اجاگر ہوتی ہیں علم و عمل اور کردار سازی میں تعلیم و تربیت کا بہت بڑا عمل دخل ہوتا ہے سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولوں کا بھی تعلیم کے حوالے سے اہم کردار رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں نیشنل فاؤنڈیشن گرائمر اسکول میںیومِ والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری یا نجی تعلیمی دونوں ادارے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتاصحت اور تعلیم کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ اصلاحات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ضلع نصیرآباد میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کریں تا کہ ان میں اصلاحات لائی جا سکیںانہوں نے اسکول کے پرنسپل اور عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں طلبہ اور طالبات نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے جو ان کی بہتر کارکردگی کا ثبوت ہے ا ممتاز قبائلی رہنما مسلم لیگ ن کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری میر شوکت علی بنگلزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کے عروج و زوال میں تعلیم کا بڑا عمل دخل ہے انہوں نے مثال دی کہ چین پاکستان سے 2 سال بعد آزاد ہوا لیکن ترقی میں وہ پاکستان کو سو سال پیچھے چھوڑ گیا بلکہ اب چین نے امریکہ اور جاپان کو بھی ترقی کے عمل میں چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ بہتر تعلیمی معیار اور وقت کی قدر کرنا ہے انہوں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر قرار دیتے ہوئے اسکول کی انتظامیہ کی تعریف کی اور کہا کہ ہم ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میر شوکت بنگلزئی اور میر اصغر علی عمرانی نے اسکول کیلئی50 ،50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔