شرقپور شریف،شہری کو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

منگل 15 مئی 2018 14:00

شرقپور شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) برج اٹاری کے قریب حاجی ظہور احمد بھولا کو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حاجی ظہور احمد شرقپور شریف کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت جو میونسپل کمیٹی کے ممبر بھی منتخب ہوئے گذشتہ رات اپنی گاڑی میں سوار ہو کر اپنے آفس سے واپس شرقپور شریف آرہے تھے جب لاہور جڑانوالہ روڈ برج اٹا ری کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والے نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے انکی گاڑی پر اندا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ۔

حاجی ظہور احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم تور گئے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی ۔حاجی ظہور احمد بھولا کی نماز جنازہ دربار حضرت میاں شیر محمد صاحب پر ادا کر دی گئی جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے اور ان کو اسی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔