کراچی میں پانی اور بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، ایم کیو ایم کے رکن شیخ صلاح الدین کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

منگل 15 مئی 2018 15:10

اسلام آباد۔ 15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ایم کیو ایم کے رکن شیخ صلاح الدین نے کراچی میں پانی اور بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں جو کٹوتی کی تحاریک دی ہیں وہ اہم مسائل کے حوالے سے ہیں‘ اس وقت کراچی میں بجلی اور پانی نہیں ہے جبکہ کینچھر جھیل میں پانی کی سطح بہت کم ہو گئی ہے۔ کراچی میں پانی اور بجلی سے متعلق مسائل کے حل پر توجہ دی جائے۔