فلسطین کی مقبوضہ زمین پر غیر قانونی بستیوں کی تعمیرکے فیصلے کی پاسداری کروائی جائے،اقوام متحدہ کو اپنے فیصلے پر قائم رہنا اور بامعنی بنانا چاہیئے ور نہ بین الاقوامی نظام خطرے میں پڑ جائے گا،10سلامتی کونسل اراکین کا مطالبہ
منگل 15 مئی 2018 15:30
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 10 نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کو مراسلہ روانہ کر کے کونسل سے، اسرائیل سے فلسطین کی مقبوضہ زمین پر غیر قانونی رہائشی بستیوں کی تعمیر کو بند کرنے کے مطالبے پر مبنی فیصلے کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چین، فرانس، بولیویا، آئیوری کوسٹ، استوائی گنی، قزاقستان، کویت، ہالینڈ، پیرو اور سویڈن نے امریکہ کے اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے اور غزہ کی سرحد پر احتجاجی مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی مداخلت میں 59 افراد کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گٹرس کو مراسلہ روانہ کیا ہے۔مراسلے میں، سال 2016 میں کروائی جانے والے رائے شماری میں کہ جس میں امریکہ نے ہچکچاہٹ کا ووٹ استعمال کیا تھا ، قبول کئے جانے والے فلسطین کی مقبوضہ زمین پر اسرائیل کی طرف سے یہودی رہائشی بستیوں کی تعمیر کو بند کئے جانے پر مبنی اقوام متحدہ کے فیصلے کے عدم اطلاق پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنے فیصلے پر قائم رہنا چاہیے اور ان فیصلوں کو بامعنی بنانا چاہیے بصورت دیگر بین الاقوامی نظام کا اعتبار خطرے میں پڑ جائے گا۔کونسل کے 10 اراکین نے مراسلے میں گٹرس سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے اطلاق کے بارے میں ہر 3 ماہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹوں کو تحریری شکل میں پیش کریں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق رکھنے کی وجہ سے امریکہ اسرائیل کے لئے ڈھال کا کردار ادا کر رہا ہے۔23 دسمبر 2016 میں سلامتی کونسل کی رائے شماری میں امریکہ کے ہچکچاہٹ کے ووٹ کے ساتھ قبول ہونے والے فیصلے میں اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی زمین پر تمام غیر قانونی رہائشی بستیوں کی تعمیر کو فوری اور مکمل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.