منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا، میردوران خان کھوسہ

برس سے عوام کے وسائل کو بے دردی کیساتھ لوٹاجارہاہے، کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کیا جائے، صوبائی رہنمانیشنل پارٹی

منگل 15 مئی 2018 18:02

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا۔50برس سے عوام کے وسائل کو بے دردی کیساتھ لوٹاجارہاہے۔ان کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کیا جائے۔حلقہء انتخاب میں عوام کیلئے تعلیم ،صحت ،پانی ،بجلی ،روڈ،گیس سمیت تمام بنیادی ضروریات ناپید۔ہرسال کروڑوں روپے عوامی مسائل کے خاتمے کیلئے دیئے جاتے ہیں نہ جانے وہ کہاں خرچ ہورہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء میردوران خان کھوسہ نے گوٹھ ڈاتاخان کنرانی میں کنرانی برادری کے مقدم غلام قادرخان کنڈرانی کی جانب سے دیئے گئے چائے پارٹی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے الیکشن میں مخالفین کو شکشت سے دوچارہوناپڑے گا۔

(جاری ہے)

کیونکہ انہوں نے کافی عرصہ تک اقتدارمیں رہنے کے باوجودعوام کیلئے کوئی اجتماعی کام نہیں کروائے ہیں۔

اس وقت ہمارے علاقے کے عوام تمام تربنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔اس موقع پرکنرانی قبیلے کے مقدم غلام قادرخان کنرانی ،سردارخان کنرانی، جمل خان کنرانی ودیگر سے اپنے قبیلے کے تمام لوگوں اور ساتھیوں سمیت آنے والے الیکشن میں میردوران خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اورہمارے آبائو اجدادمیں کئی سالوں تک ظہورحسین خان کھوسہ اور انکی نمائندوں کو ووٹ دیئے ہیں ،مگر انہوں نے ووٹ لینے کے بعدعلاقے میں عوام کی کام نہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔

اور وہ ہر وقت عوام کو تفل تسلی دینے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرتے ہیں۔ہم اپنے برادری اور دوست احباب کیساتھ میردوران خان کھوسہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔آخرمیں میردوران خان نے انکی حمایت حاصل کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا۔اور یقین دلائی کے انشاء اللہ کامیاب ہوکر اقتدارمیں آکر عوام الناس کی بے لوس خدمت کرونگا۔