Live Updates

بلدیاتی ممبران نے تحصیل ناظم اسحق سلیمانی کی قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر حمایت کا اعلان کر دیا

منگل 15 مئی 2018 18:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) این اے 16 اور این اے 18 کی یونین کونسلوں کے بلدیاتی ممبران نے تحصیل ناظم محمد اسحق سلیمانی کی قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر حمایت کا اعلان کر دیا۔ اسحق سلیمانی اب مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے جس سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق میرپور میں مخصوص مقام پر این اے 16 کے 25 میں سے 18 یونین کونسلوں کے ضلع و تحصیل ممبران نے تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحق ذکریا کی قومی اسمبلی کیلئے حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں موجودہ تمام شرکاء نے مالی و جانی معاونت کا وعدہ کیا۔ شرکاء نے کہا کہ ہمیں محمد اسحق ذکریا پر مکمل اعتماد ہے اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے ساتھ ساتھ ان کیلئے الیکشن مہم میں بھی بھرپور حصہ لیں گے۔ منتخب نمائندوں نے اعلامیہ میں کہا کہ ہم آزمائے ہوئے کو پھر آزمانا نہیں چاہتے اور ایبٹ آباد کی تقدیر بدلنے کیلئے نوجوان اور متحرک قیادت سامنے لانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے محمد اسحق ذکریا کو این اے 16 کا ٹکٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ میرپور میں ہونے والی میٹنگ کا ایبٹ آباد کی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات