مسلم لیگ(ن) نے پنجاب سمیت ملک کے تمام صوبوں سے الیکشن 2018 ء کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی

منگل 15 مئی 2018 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پنجاب سمیت ملک کے تمام صوبوں سے الیکشن 2018 ء کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے تمام امیدواروں کو کہا گیا ہے کہ وہ رواں ماہ 15 مئی سے 25 مئی تک بطور امیدوار درخواستیں پارٹی کی قیادت کو پیش کریں۔