پی کے 66علی زئی میں دینہ دُشمنی دوستی میں تبدیل

مسلمانوں کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ہمیں کفار کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔حافظ حشمت خان

منگل 15 مئی 2018 19:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پی کے 66میں راضی نامہ تقریب زیر صدارت مولانا شہاب الدین بمقام علی زئی میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں فریق ائول الیاس خان وغیرہ ، فریق دوئم نورسید وغیرہ ، فریق سوئم کلیم اللہ اور دیگر فریقین نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کو اللہ تعالیٰ کی رضا ء کے لیے معاف کیا اور آئندہ بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عہد کیایاد رہے کہ اس دینہ دُشمنی میں 2آدمی قتل ہوئے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرگے کے سربراہ ونائب امیر جماعت اسلامی سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہاکہ اصل بہادر انسان وہ ہے جو دوسروں کو معاف کرتا ہیں مسلمانوں کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ہمیں کفار کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج شام، مصر ، فلسطین ، کشمیر وغیر ہ میں جو مسلمانوں پر ظلم برپا ہیں اس کا تقاضا ہے کہ ہم متحدہ ہوجائے اور اپنے بچوں کے ہاتھوں میں قلم ، کتاب اور قرآن مجید تھمائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری تمام مشکلات کا حل شریعت مطہرہ میں ہیں جس کے لیے پاکستان بنا تھا اور یہ نظام نفاذ ہوکر رہیں گا۔ تقریب سے رہنما جمعیت علماء اسلام ف وسابق صوبائی وزیر آصف اقبال دائودزئی ، جماعت اسلامی کے رہنما فضل اللہ دائودزئی ، سردار عالم خان ، مولانا مقصود اور دیگر جرگہ ممبران نے بھی خطاب کیا۔ جرگے کے سربراہ حافظ حشمت خان کے علاوہ دیگر ممبران میں فرہاد علی خان ، فضل اللہ ، اعجاز خان ، مولانا شہاب الدین ، سردار عالم ، عبدالروف ، وصل خان ، لطیف خان اور مہابت خان تھے۔