اعجاز چوہدری نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ لیاقت آباد پہنچ گئے

منگل مئی 19:44

اعجاز چوہدری نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز چوہدری سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ لیاقت آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے نواز شریف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست داخل کروادی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانا ہرشہری کی ذمہ داری ہے۔