قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت وجرمانے کا حکم

منگل 15 مئی 2018 19:57

عارف والا۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) قتل کے مشہور مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کو سزائے موت اورتین لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ احمدیار کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج زاہد حسین بختیار نے ملزم محمدرمضان ولد حبیب الرحمن بھٹی سکنہ جمن شاہ کوسزائے موت اور تین لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا ،ملزم محمدرمضان نے رشتہ کے تنازعہ پر عائشہ بی بی زوجہ احمد علی سکنہ واں دلاور کو قتل کیاتھا جس کا مقدمہ تھانہ احمدیار میں درج تھا۔

متعلقہ عنوان :