جامعہ کراچی،ایم اے ریگولر سال اول وآخر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

منگل 15 مئی 2018 20:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم اے ریگولرسال اول وآخر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں21 مئی 2018 ء تک توسیع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے امتحانی فارم 5700/ روپے فیس کے ساتھ اپنے متعلقہ کالجزمیں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000/ روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :