جہلم ، تین مراکز خریداری گندم پر ابتک باردانہ کیلئے 234 درخواستیں وصول

بقیہ 29 کسانوں کو آج باردانہ دے دیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن )ر( عبدالستار عیسانی

منگل 15 مئی 2018 21:58

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن)ر( عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کے تین مراکز خریداری گندم پر ابتک باردانہ کیلئے 234 درخواستیں وصول ہو چکی ہیں اور جہلم میں بقیہ 29 کسانوں کو آج باردانہ دے دیا جائے گا ، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میرٹ پر باردانہ کا اجراء جلد از جلد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ڈپٹی کمشنر کیپٹن )ر( عبدالستار عیسانی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدلغفار قیصرانی کے ہمراہ جہلم جادہ کے مقام پر مرکز گندم خرید اری کا اچانک دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ فوڈ کونٹرولر اور دیگر افسران موقع پر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر عبدلستار عیسانی نے مرکز خریداری گندم کے انچارج کو ہدایت کی کہ حکومت پالیسی کے مطابق باردانہ کے اجراء کیلئے ہر درخواست دہندہ کو وصولی کی رسید ضروری جاری کریں،تمام مراکز خریداری گندم پر کسانوں کے بیٹھنے کیلئے کرسی یا چارپائیوں، سایہ، پانی،پنکھوں کا انتظام یقینی بنایا جائے ، پولیس تمام مراکز پر سکیورٹی پلان کے مطابق انتظامات کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے لئے 1752 میٹرک ٹن گندم کے اہداف کو مکمل کیا جا رہا ہے اور گندم خریداری کے حوالے سے حکومتی پالیسی کا مقصد کسانوں کو انکی فصل کا بہترین معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنانا ہے ، انتظامی افسران اور مراکز خریداری گندم کے افسران یقینی بنائیں کہ حکومتی اقدامات سے کاشتکار زیادہ زیادہ مستفید ہو سکیں۔