نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا سالانہ تقریب تقسیم انعامات

منگل 15 مئی 2018 22:04

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران کو بہتر کارکردگی دکھانے پرتقریب تقسیم انعامات ہیڈ کوارٹر نارتھ ون خیبرآباد میںمنعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے ادریس خٹک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر ویز پولیس نے ملک میں پولیسنگ کے روایتی کلچر کو تبدیل کردیا ہے۔

اور دیگر اداروں کے لیے رول ماڈل بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کا راز قانون کے بلا تفریق نفاذ سے مشروط ہے۔ اور موٹر وے پولیس بلا تفریق قانون کانفاذ کررہی ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف روڈ کے اوپر قانون کی بالادستی ہے بلکہ حادثات کی روک تھام بھی ممکن ہوسکتی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود پیٹرولنگ افسران پر زور دیا کہ وہ زیادہ لگن اور جان فشانی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

تاکہ موٹر وے پولیس کا نام اور اونچا ہو۔ سیکٹر کمانڈر نارتھ ون وحید الرحمن خٹک نے کہا کہ موٹر وے پولیس کا بنیاد روڈ یوزر کی مدد پر رکھا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ روڈ پر شہریوں کو ہر قسم کی مدد فراہم کریں۔ اور قومی شاہراہوں پر قانون کی بالادستی کو یقینی بناکر سفر کے لیے محفوظ بنانا ہے۔ اخر میں مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی پر افسران میں انعامات اور توصیفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیں۔ سیکٹر کمانڈر نارتھ ون نے ممبر صوبائی اسمبلی ادریس خٹک کو موٹر وے پولیس کا یادگاری شیلڈ بھی دیا۔