کوئٹہ،محکمہ ایکسائز کے گرفتار سابق ای ٹو او فاروق شاہ سمیت کیس میں نامزد دیگر ملزمان برضمانت عدالت میں پیش

منگل 15 مئی 2018 22:17

ٍکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں محکمہ ایکسائز کے گرفتار سابق ای ٹو او فاروق شاہ سمیت کیس میں نامزد دیگر ملزمان برضمانت عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ بھی عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران گواہ صفائی کا بیان قلمبند، جرح مکمل کر لی گئی سماعت کے دوران وکلا صفائی نے اپنے دلائل مکمل کرلئے آئندہ سماعت پر نیب کے وکیل اپنے دلائل دیں گے عدالت نے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی گئی سابق ای ٹی او فاروق شاہ پر محکمہ ایکسائز کے بینک چالان کے ٹیکسز کی مد میں خرد برد کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :