Live Updates

راولپنڈی، میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو پروان چڑھایا اور حلقے کے عوام کو عزت و توقیر دی، راجہ سلیم آ غا

مخالفین بھی مجھے عزت کی نگاہ سے دیکھتے جسکا اعتراف مخالفین بھی کرتے ہیںہیں وہ نہ صرف خود بلکہ انکے آبائو اجداد بھی اسی علاقے کے پیدائشی وجدی پشتی رہائشی ہیں،رہنماء تحریک انصاف

منگل 15 مئی 2018 22:23

ْراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما اورپی پی 12کے امیدوار برائے ایم پی اے راجہ سلیم آ غا نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو پروان چڑھایا اور حلقے کے عوام کو عزت و توقیر دی جسکی وجہ سے مخالفین بھی مجھے عزت کی نگاہ سے دیکھتے جسکا اعتراف مخالفین بھی کرتے ہیںہیں وہ نہ صرف خود بلکہ انکے آبائو اجداد بھی اسی علاقے کے پیدائشی وجدی پشتی رہائشی ہیںلہذا پی پی 12کی یونین کونسلوںموہری غزن، چک جلال دین، ڈھوک لکھن، گرجا، دھمیال، لکھن، دھاماں سیداں، کلیال اور ان سے وابستہ گائوں اور موضعات کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں عوام کو انکے حقوق انکی دہلیز تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے ۔

پی ٹی آئی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے سیاسی جمود کو توڑا اور کرپشن کے خاتمے کو اپنا مشن جان کرسالہا سال لگاتار محنت کی عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی شاہرہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روزصحافیوںسے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر انکے ہمراہ راجہ ربنوازا ٓف لکھو، راجہ ظہیر، راجہ محمد عارف،بشارت ،راجہ بلاول ، محمد انوراور دیگر کارکن بھی ہمراہ موجود تھے۔

راجہ سلیم آغانے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں پھیلی ہو ئی انارکی، بے روزگاری، مہنگائی ،کرپشن اورلوٹ کھسوٹ اور عوام میں پھیلی ہوئی مایوسی کا خاتمہ کر کے رہے گی کیونکہ قوموں کی ترقی کا رازتعلیم، صحت ،روزگاراورمعاشی خوشحالی میں ہوتا ہے سڑکوں اورپل بنانے سے مصنوعی ترقی کا کاڈھنڈورا تو پیٹا جا سکتا ہے مگر عوام میں پھیلی ہوئی غربت و بدحالی کا مداوا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہاالیکشن 2018تحریک انصاف کی کامیابی کا سال ہے جو عوامی امنگوں پرعین پورا اترے گا یہی وجہ ہے کہ لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، عوام اور عوامی طاقت ہمارے ساتھ ہے عمران خان وڈیرہ شاہی اور جاگیردارانہ نظام کے تابوت میں کیل ٹھونک کر بحر الکاہل میں ڈبو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہیںانکی قیادت میں شفاف تبدیلی عوام کا مقدر بن چکی ہے جس کا راستہ روکنا کسی کے بس میں نہیں کرپشن کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیںنوشتہ دیوار دیکھ کر انکی بے چینی اور بوکھلاہٹ انتہا کو پہنچ چکی ہے حکمرانوںکے اقتدار کا سورج غروب ہو رہا ہے۔

راجہ سلیم نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی کیونکہ پی ٹی آئی جمہوریت پسند اورماروا آئین کوئی بھی قدم نہیں اٹھائے گی بلکہ جمہوریت کو میاں برادارن سے خطرہ ہے جنہوں نے جمہوریت کے نام پر آمریت قائم کر رکھی ہے ہماری تحریک چور اور چور کے ساتھ ملے ہوئے تھانیدار کو منطقی انجام تک پہنچانے تک جاری رہے گی۔ راجہ سلیم آغا نے کہا کہ عوام عمران خان کے ہاتھ مزید مضبوط کریں تا کہ ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لائی جا سکے کیونکہ تحریک انصاف ہی عوام دوست جماعت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات