نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے،شیخ رشید احمد

متنازعہ بیان سے نواز شریف نشان عبرت بن جائے گا،ممبئی حملوں کے متعلق نواز شریف کے بیان سے عالمی سطح پر پاکستان پر معاشی پابندیاں لگ سکتی ہیں ،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 15 مئی 2018 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے۔

(جاری ہے)

متنازعہ بیان سے نواز شریف نشان عبرت بن جائے گا، ممبئی حملوں کے متعلق نواز شریف کے بیان سے عالمی سطح پر پاکستان پر معاشی پابندیاں لگ سکتی ہیں ، میری نااہلی اس سے متعلق کیس کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کروں گا گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف آرٹیکل6 کے تحت کارروائی کرنا چاہئے مطالبہ کرتا ہوں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے بیرون ملک سے پیسے لینے والے نواز شریف کے ساتھ ہیں نواز شریف نے انٹرنیشنل ایجنڈے پر کام شروع کر دیا ہے ان کا چہرہ پاکستانی قوم کے سامنے واضح ہو چکا ہے نواز شریف کا عقل و شعور ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیان سے عالمی سطح پر پاکستان پر معاشی پابندیوں لگ سکتی ہیں۔ متنازع بیان کے بعد خانے جنگی کی صورتحال ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن میں ایک دو ماہ تاخیر ہونے سے قیامت نہیں آجائے گی میرے کیس کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کروں گا۔ میرے کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بریکنگ نیوز دوں گا ۔