مالی مشکلات ، فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی شروع نہیں ہو سکی

بدھ 16 مئی 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی تا حال شروع نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور اداکارہ شردھا کپور نے ہدایتکار شی نارائن سنگھ کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی رواں سال فروری میں تہری اور اترکھنڈ میں مکمل کی لیکن فلم کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی ابھی تک شروع نہیں ہو سکی ہے جبکہ مالی مشکلات کے باعث یہ فلم خبروں کی زینت بن رہی ہے اور اگر فلم کی عکسبندی تاخیر کا شکسار رہی تو فلم کی رواں سال 31اگست کو ریلیز مشکل ہو جائے گی۔ فلم کی کہانی بھارت میں لوگوں کو درپیش بجلی کے مسائل اور اضافی بلوں پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :