عالیہ بھٹ کی اشوینے ایئر تیواری کی نئی فلم کا حصہ بننے کی تصدیق

بدھ 16 مئی 2018 13:38

عالیہ بھٹ کی اشوینے ایئر تیواری کی نئی فلم کا حصہ بننے کی تصدیق
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہدایتکار اشوینے ایئر تیواری کی نئی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہدایتکار اشوینے ایئر تیواری کی نئی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے بتایا کہ اشوینے ایئر تیواری بہت زبردست ہدایتکار ہیں اور میں ان کی نئی فلم میں یقیناًً کام کر رہی ہوں لیکن فلم کے حوالے سے سب کو باضابطہ اعلان کا انتظار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم ان کے لئے اہم ثابت ہو گی کیونکہ سنجیدہ کردار کے بعد انہیں ہلکے پھلکے مزاح پر مبنی فلم کا انتظار تھا۔ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ’’گلی بوائے ‘‘ اور ’’براہمسترا ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :