نابینا افراد کا میٹرو بس ٹریک کلمہ چوک پر احتجاج پانچویں روز بھی جاری

بدھ 16 مئی 2018 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) روزگار فراہم کرنے اور حاصل شدہ وظیفہ کی رقم میں اضافہ کرنے کے مطالبے کیلئے نابینا افراد کا میٹرو بس ٹریک کلمہ چوک پر احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا جس کے باعث میٹرو بس ٹریک پر میٹرو بس جزوی طور پر معطل رہی مظاہرین نے اس موقع پر اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کی ان کا کہنا تھا کہ جب تک پنجاب حکومت انہیں روزگار فراہم نہیں کر دیتی اور ان کا دیا جانے والا وظیفہ پندرہ سو روپے بڑھا کر پندرہ ہزار روپے تک نہیں کر دیا جاتا احتجا ج جاری رہے گا۔