پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کے باوجود اجلاس منعقد نہ ہو سکا

بدھ 16 مئی 2018 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کے باوجود اجلاس منعقد نہ ہو سکا جس کی وجہ بدھ کی صبح نو بجے شہر بھر میں ہونے والا بجلی کا بڑا بریک ڈائون بتائی گئی ہے بجلی کی بندش سے پنجاب اسمبلی کا ایوان بھی اندھیرے میں ڈوبا رہا اجلاس کا مقررہ وقت صبح دس بجے تھا جس میں شرکت کیلئے دونوں اطراف کے اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی کے احاطے میں موجود تھے لیکن بجلی کی بندش کی وجہ سے اراکین اسمبلی کو ایوان میں بلانے کیلئے جو گھنٹیاں بجائی جاتی تھیں وہ گھنٹیاں نہ بجائی جا سکیں اور اس طرح اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی کے احاطے میں اجلاس کے آغاز کا انتظار کرتے رہ گئے یہاں تک کہ بجلی کی بندش کے باعث پنجاب اسمبلی میں لگائے گئے واک تھرو گیٹس اور سکینر مشینیں بھی غیر فعال رہیں اس صورتحال میںپنجاب اسمبلی کے سیکورٹی اہلکاروں کو اراکین اسمبلی سمیت ان کے ساتھ آنے والے مہمانوں کی چیکنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔