پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہوگئی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مئی 2018 18:44

پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2018ء) پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کر رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی شروع ہوگئے ہیں۔

ماہر  فلکیات کے مطابق آج پاکستان میں رمضان المبارک کا چان نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں۔ کراچی میں مطلع مکمل طور پر صاف ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مطلع قدرے صاف ہے۔ اس لیے رمضان کا چاند نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی عمر ساڑھے 26 گھنٹے ہوگی۔

جبکہ چاند دیکھنے کا عمودی زاویہ 5 ڈگری تک ہوگا۔ واضح رہے کہ ماہر فلکیات کئی روز قبل ہی پیشن گوئی کر چکے تھے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند بدھ 16 مئی کو نظر آ جائے گا۔ یوں پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ ایک ہی روز میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔ تاہم رمضان کا چاند نظر آ جانے کے حتمی اور سرکاری اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔