حکومت نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے بد عہدی کی ،فاٹا کا خود ساختہ حل مشکلات بڑھائے گا

،معاملہ خود وہاں کے عوام کی مرضی سے طے ہو نا چاہیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 مئی 2018 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے کہاحکومت نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے بد عہدی کی فاٹا کا خود ساختہ حل مشکلات بڑھائے گا فاٹا کا معاملہ خود وہاں کے عوام کی مرضی سے طے ہو نا چاہیے وہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ نواز شریف کے بیان کی تحقیقات ہو نی چاہیے وہ ذمہ دار عہدے پر تین مرتبہ رہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے ملک میں انقلاب لائے گی اور اس کی شروعات لاہور جلسے سے ہو چکی ہیں لیکن میڈیا نے اسے نہیں دکھایامولانا فضل الرحمن نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں سی پیک انقلابی اقدام ہے جس کے دورس رس نتائج ہو ں گے ہر حکومت اچھائی کی بنیاد پر بنتی ہے لیکن اس سے غلطیاں بھی ہو جاتی ہیں ۔

موجودہ حکومت سے بھی کئی فاش غلطیاں ہو ئی ہیں ۔