کراچی،سندھ اسمبلی میں قانون سازی کی بجائے دعائوں اور بدعائوں کا سلسلہ چل نکلا

سندھ اسمبلی اجلاس کے دورن ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان نے دعا کی کہ اللہ بجلی بنانے والے اداروں کو ڈیزل سے بجلی بنانے کی توفیق کی عطافرمائے

بدھ 16 مئی 2018 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) سندھ اسمبلی میں قانون سازی کے بجائے دعائوں اور بدعائوں کا سلسلہ چل نکلا،سندھ اسمبلی اجلاس کے دورن ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان نے دعا کی کہ اللہ بجلی بنانے والے اداروں کو ڈیزل سے بجلی بنانے کی توفیق کی عطافرمائے ،انہوں نے کہا کہ دعا کیجئے کہ بجلی بنانے والے ادارے بچت میں پڑنے کے بجائے ڈیزل سے بھی بجلی بنائیں،جبکہ ایم کیو ایم رہنما ظفر کمالی نے سندھ کے کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے دعا کی درخواست کی مگر اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے انہیں دعاکی اجازت نہیں دی ،اسپیکر آغا سراج درانی نے انہیں روک کر کے مائک بند کرادیا۔

(جاری ہے)

جس پرڈاکٹر ظفر کمالی ایم کیو ایم نے کہا کہ اسلام کے خلاف متحرک قوتوں اور اسرائیل کی نابودی کے لئے بددعا کی جائے ۔#