وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی رمضان المبارک کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد

بدھ 16 مئی 2018 23:50

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی رمضان المبارک کے آغاز پر امت مسلمہ کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے آغاز پرپاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباددی ہے - وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ پھر مبارک مہینے کی روح پرور ساعتیں نصیب ہونے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں ۔ رمضان المبارک کا مہینہ خود احتسابی کا درس دیتا ہے۔

یہ بابرکت مہینہ معاشرے کے افراد کو یکجہتی ، صبر و برداشت اور غور و فکر کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزہ عبادت کے ساتھ ساتھ اخلاقی، سماجی اور معاشرتی نظم و ضبط کی تربیت بھی ہے اور ماہ رمضان ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے -انہوں نے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک میںمستحق بہن بھائیوں کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک رحمتوں،برکتوں اورعظمتوں والا مہینہ ہے اور اللہ تعالی کی خوشنودی اور رحمتیں سمیٹنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہقوم مقدس مہینے میں وطن عزیز کی سلامتی ، امن ، ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کرے اورصاحب ثروت لوگوں کو غربا، مساکین، بیواؤں اور یتیموں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی عام آدمی کے ریلیف کیلئے اربوں روپے کے تاریخی رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔