کاشتکاردھان کی موٹی اقسام کی پنیری کاشت 20 مئی سے شروع کریں،محکمہ زراعت
جمعرات 17 مئی 2018 14:04
(جاری ہے)
کھیت کو دس، دس مرلہ کے پلاٹوں میں تقسیم کر کے انگوری مارے ہوئے بیج کا چھٹہ دیں۔ چھٹہ دیتے وقت کھیت میں ایک تا ڈیڑھ انچ پانی جمع ہونا چاہیے۔
اس طریقہ کاشت سے پنیری 25 تا 30 دن میں تیار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہخشک طریقہ کاشت میںزمین کو پانی دے کر وتر حالت میں لائیں اور پھر دوہرا ہل اور سہاگہ دے کر کھیت کو کھلا چھوڑ دیں۔ کاشت سے پہلے دوہرا ہل چلا کر سہاگہ دیں اور تیار شدہ کھیت میں خشک بیج کا چھٹہ دیں۔ پھر اس پر روڑی، توڑی، پھک یا پرالی کی ایک انچ موٹی تہہ بکھیر دیں اس کے بعد پانی لگائیں۔ اس طریقہ سے پنیری 35 تا 40 دن میں تیار ہو جاتی ہے۔راب کا طریقہ کاشت میںخشک زمین میں 3 تا 4مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دے کر زمین کو باریک اور بھربھرا کر لیں۔ ہموار کردہ کھیت میں گوبر، پھک یا پرالی کی 2 انچ تہہ ڈال کر آگ لگا دیں۔ راکھ ٹھنڈی ہونے پر زمین میں ملا دیں بعد ازاں بیج بحساب سفارش کردہ مقدار چھٹہ دیں۔ کیاریوں کو پانی آہستہ آہستہ لگائیں۔ دھان کی پنیری کے اگائو کے بعد ایک پائو یوریا کھاد یا آدھا کلو گرام امونیم سلفیٹ فی مرلہ کے حساب سے استعمال کریں۔ نرسری کیلئے زمین کی تیاری کے دوران 33 فیصد والا زنک سلفیٹ بحساب 30 کلوگرام فی ایکڑ ڈالیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان میں زرعی جدت کی جانب بڑی پیشرفت؛ جی ایم مکئی بیج کی منظوری
-
پاکستانی سی فوڈ برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
کپاس کی پیداوار کے درست تخمینے کیلئے سیٹلائٹ مانیٹرنگ اورفیکٹریوں کے ڈیٹا کی روزانہ نگرانی کا فیصلہ
-
پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات ریکارڈ 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
-
کپاس کی فی ایکڑ اوسط پیداوار بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان کی سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں
-
ملک میں یوریا اورڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں اگست کے دوران کمی
-
مختلف اجناس ،چارہ جات ،سبزیوں،آئل سیڈزکے بیجوں کی خریداری ، پیداواری اہداف مقرر
-
چین کی جانب سے پاکستان کو ویٹرنری ویکسینز کا عطیہ، لائیو اسٹاک میں بیماریوں کے تدارک کیلئے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
سورج مکھی کےکاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے سپرے کریں،محکمہ زراعت
-
کماد کی فصل کو 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
-
ایشیئن ترقیاتی بینک کے وفد کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.