رائے اظہر حسین کی بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اسلام آباد، محمد انور ڈار اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راولپنڈی اور عالیہ لطیف کی بطور جج احتساب عدالت دوئم تقرری کی منظوری

جمعرات 17 مئی 2018 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے وزیراعظم کی سفارش پر رائے اظہر حسین کی بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اسلام آباد، راجہ تنویر اخترکی جگہ محمد انور ڈار کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راولپنڈی اور عالیہ لطیف کی بطور جج احتساب عدالت دوئم تقرری کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلہ میں قائم مقام صدر نے وزیراعظم کی جانب سے سمری میں تجویز کئے گئے ان ناموں کی باضابطہ منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :