عوام ضلع میں قائم پانچ رمضان بازاروں سے اشیائے خوردونوش پر دی گئی سبسڈی سے بھرپورفائدہ اٹھائیں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 17 مئی 2018 21:18

خانیوال۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرمظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کے عوام کو حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع بھر میں قائم پانچ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش ‘چینی ‘گھی ‘آٹا ‘دالیں اور پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء پر فراہم کی جانیوالی سبسڈی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور رمضان المبارک کے دوران عوام ان رمضان بازاروں میں خریداری کے لیے ضرور آئیں ۔

یہ بات انہوں نے رمضان بازار خانیوال کے اچانک معائنہ کے دوران کہی ۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی مسعود مجید ڈاہا‘ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید ‘سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ودیگر متعلقہ سرکاری افسرن بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں آٹا ‘گھی ‘چینی ‘سبزیاں ‘ایگریکلچر‘فیئر پرائس شاپس ‘پھلوں او رمشروبات سمیت پولٹری ‘گوشت کے سٹالوں کا بھی معائنہ کیا او رمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں اشیاء پر سبسڈی کا فائدہ تب ہی ہوگا جب معیار بھی بہتر ہو اس لیے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سبزیوں او رپھلوں سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے ریٹ بھی عام مارکیٹ سے کم رکھے گئے ہیں تاکہ عوام اس رمضان پیکج سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ۔