وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چینی سنٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل ژانگ یوژیا کی ملاقات
خطہ کی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان اور چین کے درمیان دفاع اور سکیورٹی سمیت تمام سٹرٹیجک شعبوں میں کثیر الجہتی تعلقات سے خطہ میں امن و استحکام کے مشترکہ ہدف کے حصول کی کوششوں کو استحکام حاصل ہو گا، حکومت سی پیک کے تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہے، سی پیک خطہ کی تقدیر بدل دے گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
جمعرات 17 مئی 2018 21:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت اور وژن قابل تقلید ہے۔ چینی صدر کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ترقی اور رابطوں کے ذریعے خطہ کی تقدیر بدل دے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزمودہ دوستوں پاکستان اور چین کے درمیان دفاع اور سیکورٹی سمیت تمام سٹرٹیجک شعبوں میں کثیر الجہتی تعلقات سے خطہ میں امن و استحکام کے مشترکہ ہدف کے حصول کی کوششوں کو استحکام حاصل ہو گا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہے جو کہ خطہ کی تقدیر بدل دے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی مواقع کو عملی شکل دینے میں مدد فراہم کرے گی۔ ملاقات کے دوران خطہ کی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل ژانگ یوژیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن کیلئے پاکستان کی عظیم قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور مسلح افواج نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں ان کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جانا چاہئے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور فوجی تعلقات پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ شنگھائی تعاون سمیت مختلف عالمی فورمز پر یہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید مستحکم ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.