لاہور، عدالت نے ایک سال پرانے اغوا کے مقدمہ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

جمعرات 17 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ماڈل ٹائون کچہری کی عدالت نے ایک سال پرانے اغوا کے مقدمہ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انور نے تھانہ گلبرگ کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ مقدمہ کا تفتیشی افسر آج ہی عدالت پیش ہو کر شوکاز نوٹس کا جواب دے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق چودہ دن میں چالان رپورٹ عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے ایک سال پرانے مقدمہ کا چالان رپورٹ عدالت پیش نہ کرنا پولیس افسران کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :