قلات،سنی تحریک آنے والے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، بلوچستان بھر سے اپنا امیدوار کھڑی کرے گی،جمیل احمد محمد

گزشتہ حکومت نے کرپشن اور اقر باء پروری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں بلوچستان کے غریب عوام کے فنڈز کو اپنے زاتی مفادات کے لیئے استعمال کیا گیا ہے،صدر سنی تحریک ضلع قلات

جمعرات 17 مئی 2018 21:30

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) سنی تحریک ضلع قلات کے صدر جمیل احمد محمدشہی علماء بورڈ کے صدرمفتی رضا نیچاری تحصیل صدر حافظ زبیر احمد نیچاری ضلعی رابطہ کمیٹی کے ممبران حافظ سراج احمد نیچاری حافظ محمد رضا پندرانی شیر احمد مینگل محمد اور دیگر نے اپنے مشترکہ جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہیکہ سنی تحریک آنے والے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور قلات سمیت بلوچستان بھر سے اپنا امیدوار کھڑی کرے گی انہوں نے کہا ہیکہ گزشتہ حکومت نے کرپشن اور اقر باء پروری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں بلوچستان کے غریب عوام کے فنڈز کو اپنے زاتی مفادات کے لیئے استعمال کیا گیا ہے کروڑوں روپے کے فنڈزسے تعمیر کی جانے والی بلڈنگ میں ناقص مٹریل استعمال ہوا اپنے قریبی رشتہ داروں عزیزوں اور مخصوص لوگوں کو نوازا گیا ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی تحقیقات ہو نا چاہئے انہوں نے کہا کہ عوامی فنڈز ہڑپ کرنے والوں کا احتساب ضرور ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ قلات کے دہی علاقوں میں پینے کے لیئے صاف پانی نہیں ہیں ہسپتالوں میں ادویات کی کمی ہیں اسکولوں میں اساتزہ کی کمی پر توجہ نہیں دی جاتی ہیں مگر ہمارے منتخب نمائیدے اپنی ٹھیکیداری اور بچت کی خاطر اسٹیڈیم حفاظتی بند ات اور دوسرے غیر ضروری چیزوں میں خرچ کر رہی ہیں جسکی پاکستان سنی تحریک پرزور مذمت کرتی ہیں۔