وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع لیا یا نہیں ، حقیقت سامنے آ گئی

میں نے بطور ایک آرٹسٹ دوسروں کے لیے مثال بننے کی کوشش کی اور ہر وہ قربانی دی جو ممکن تھی لیکن اس شادی کا انجام جدائی پر ہوا،وینا ملک کا عامر لیاقت شو میں اظہار خیال

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات مئی 22:25

وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع لیا یا نہیں ، حقیقت سامنے آ گئی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17مئی 2018ء ) :وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع لیا یا نہیں ، حقیقت سامنے آ گئی۔وینا ملک نے عامر لیاقت شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بطور ایک آرٹسٹ دوسروں کے لیے مثال بننے کی کوشش کی اور ہر وہ قربانی دی جو ممکن تھی لیکن اس شادی کا انجام جدائی پر ہوا۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک کو پاکستان کی منفرد اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

انہوں نے پاکستان کے علاوہ بالی وڈ میں بھی اپنے کام سے اپنی پہچان بنائی ۔ماڈلنگ بھی کی ،ممیکری بھی اور ہوسٹنگ کے شعبے میں بھی اپنا نام بنایا۔اپنے کئیرئیر کے عروج پر وینا ملک نے سب چھوڑ کر دبئی کے بزنس مین اسد خٹک سے شادی کر لی ۔ابتدائی دنوں میں دونوں کا رشتہ کامیابی سے چل رہا تھا لیکن پھر حالات تبدیل ہو گئے اور وینا ملک اور اسد خٹک میں ناچاقی کی خبریں میڈیا کی زینت بننے لگیں بعد ازاں یہ بھی خبر آئی کہ وینا ملک اور اسد خٹک میں عیلحدگی ہو چکی ہے تا ہم ان خبروں کی تصدیق نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع لیا یا نہیں ، حقیقت سامنے آ گئی۔وینا ملک نے اسد خٹک سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بطور آرٹسٹ میں نے دوسرے لوگوں کے لیے مثال بننے کی کوشش کی اور ہر طرح سے اس رشتے کو نبھانے کے لیے جد و جہد کی۔اپنے کئیرئیر کے عروج پر شادی کر کے ہر چیز سے کنارہ کشی اختیار کر لی لیکن یہ رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا ۔میری تمام تر کاوشوں کے باوجود یہ رشتہ یوں انجام پذیر کیوں ہوا اسکی تفصیلات میں کبھی بھی میڈیا پر لانا نہیں چاہوں گی انہوں سے اس موقع پر کہا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ خوش ہوں اور ان کے ساتھ ہی خوش رہنا چاہتی ہوں اور اس کے علاوہ مجھے کچھ بھی نہیں چاہیے ہے۔