دھرمیندرا نے فلم ’’ریس 3‘‘ کو بلاک بسٹر قرار دے دیا

جمعہ 18 مئی 2018 13:01

دھرمیندرا نے فلم ’’ریس 3‘‘ کو بلاک بسٹر قرار دے دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندرا نے فلم ’’ریس 3‘‘ کو بلاک بسٹر فلم قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف اداکار دھرمیندرا نے اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘ کے ٹریلر کو سراہتے ہوئے اسے بلاک بسٹر فلم قرار دیا ہے اور فلم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار سلمان خان کے ساتھ اداکار انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شا اور ثاقب سلیم شامل ہیں جو رواں سال 15جون کو ریلیزکی جائے گی۔