فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی ‘‘ میں بھاری منی ٹرک چلانا بہت تھکا دینے والا کام تھا، سوناکشی سنہا

جمعہ 18 مئی 2018 13:22

فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی ‘‘ میں بھاری منی ٹرک چلانا بہت تھکا دینے ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی ‘‘ میں بھاری منی ٹرک چلانا بہت تھکا دینے والا اور مشکل کام تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ میں نے مینوئل کار چلانا سیکھی ہے لیکن منی ٹرک چلانا میرے لئے بہت مشکل تھا جو بھاری اور بہت پرانا تھا کیونکہ وہ مینوئل تھا اور س کے گئیر اور سٹیئرنگ کے لئے بہت طاقت اور ہمت درکار تھی۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے ایکشن منظر میں مجھے ٹرک کی رفتار بڑھانی تھی لیکن سڑک پر اس کے لئے بہت محتاط طریقے سے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنا تھا اور جب ایکشن منظر کی عکسبندی مکمل ہو گئی تو بے حد خوشی محسوس ہوئی۔ فلم میں اداکار جمی شیر گل اور ابھے دیول بھی شامل ہیں، فلم رواں سال24 اگست میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :