ایوان صدر میں باوقار تقریب،

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین جنرل چانگ یو شا کو نشان ء امتیاز (ملٹری) عطاء کیا

جمعہ 18 مئی 2018 15:43

ایوان صدر میں باوقار تقریب،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین جنرل چانگ یو شا کو نشان ء امتیاز (ملٹری) عطاء کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جمعہ کو ایوان صدر میں باوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے انہیں یہ اعلیٰ اعزاز دیا۔ تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان، پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ اور سینئر حکام نے شرکت کی۔