کوئٹہ ،احتساب عدالت میں سرکاری ٹینڈر خردبرد کیس ،سابق ایکسین عدیل انورپر فرد جرم عائد

جمعہ 18 مئی 2018 17:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) کوئٹہ کی احتساب عدالت میں سرکاری ٹینڈر خردبرد کیس میں سابق ایکسین عدیل انورپر فرد جرم عائد کردی گئی ،جمعہ کو احتساب عدالت میں سرکاری ٹینڈر خردبرد کیس کی سماعت احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے کی،سماعت میں محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے گرفتار ایکسین عدیل انور عدالت میں پیش ہوئے دو ران سماعت عدالت نے ملزم عدیل انور پر فرد جرم عائد کر دی اور کیس کی سماعت 29 مئی تک کیلئے ملتوی کردی گرفتار ایکسین عدیل انور پر سرکاری ٹھیکوں کے ٹینڈرز میں خرد برد کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :