رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ

جمعہ 18 مئی 2018 17:37

مظفرگڑھ۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہاہے کہ رمضان بازار وں کے قیام کامقصد غریب روزہ داروں کو خالص،معیاری اورتازہ سبزی، پھل و دیگر اشیاء بازار سے بارعائت فراہم کرنا ہے جس کیلئے حکومت پنجاب نے سبسڈی فراہم کی ہے۔یہ بات انہوں نے قصبہ سنانواں اور چوک سرور شہید میں قائم رمضان بازار کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرنوید عالم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تازہ پھل اور سبزی اور گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ رمضان بازار کے انچارج کی ذمہ داری ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی پڑتال کرے ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے ڈی پی او ملک اویس احمد کے ہمراہ صبح سبزی منڈی کا بھی معائنہ کیا۔