ملتان، 9ہزار سے زائد طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا شیڈول جاری

جمعہ 18 مئی 2018 17:37

ملتان۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) وزیراعلی پنجاب یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے مرحلے میں تین اضلاع کے 9ہزار سے زائد طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا شیڈول جاری کردیاگیا،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب 21مئی کو بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان میں منعقد ہوگی،اس تقریب میں ضلع ملتان کے میٹرک 2016ء کے 2740اور میٹرک 2017ء کے 2425جبکہ مجموعی طورپر 5165طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

ضلع لودھراں کے میٹرک 2016ء کے 563اور میٹرک2017ء کے 561جبکہ مجموعی طورپر1124طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم ہونگے۔ضلع خانیوال کے میٹرک2017ء کے 772طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بہائوالدین زکریایونیورسٹی کے 735،میاں محمد نوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان کی104،وومن یونیورسٹی ملتان کی 78،گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج کی 25،چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کو پانچ،کالج آف نرسنگ نشترمیڈیکل کالج ملتان کو 127،نشترمیڈیکل کالج ملتان کو 701،ڈینٹل کالج ملتن کو 136،گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کو 748،گورنمنٹ سائنس کالج ملتان کو 78،گورنمنٹ سول لائنز کالج ملتان 23،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شجاع آباد کو14،گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ ڈگری کالج ملتان کو 2،گورنمنٹ کامرس کالج قاسم پور کالونی ملتان کو 33،گورنمنٹ کامرس کالج کینٹ کو 12اورگورنمنٹ کالج آف کامرس شجاع آباد کو بھی12لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے ۔

تقریب میں مجموعی طورپر 9894لیپ ٹاپ تقسیم ہونگے۔