عام انتخابات، سرگودھا ڈیژن کے 3814 پولنگ اسٹیشن میں سے 298 پولنگ اسٹیشن کو اتنہائی حساس قرار

جمعہ 18 مئی 2018 18:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کیلئے سرگودھا ڈیژن کے 3814 پولنگ اسٹیشن میں سے پولنگ اسٹیشن کو اتنہائی حساس قرار دیتے ہوئے کیٹیگری اے میں جبکہ 442 کو کیٹیگری بی میںاسی طرح 3074 کو کیٹیگری سی میں رکھا ہے،حکومت پنجاب نے انہتائی حساس قرار دیئے جانے والی پولنگ اسٹیشن پر 1788 کیمرے لگانے کے احکامات جاری کر دیئے جس کیلئے 40 لاکھ روپے کے فنڈز کا تخمینہ لگایا گیا ہے،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تیاراں مکمل کرتے ہوئے سرگودھا ڈویژن کی قومی اسمبلی کی 11 نشستوں کیلئے 3814 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے، جن میں سے پولنگ اسٹیشن کو تین کیٹیگری میں رکھا گیا ہے اے ۔

(جاری ہے)

بی اور سی ،انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشن کوکیٹیگری اے میں جبکہ حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشن کو کیٹیگری بی میں اور باقی پولنگ اسٹیشن کو کیٹیگری سی میں رکھا ہے، سرگودھا ڈویژن میں 298 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے کیٹیگری اے میں رکھا ہے جن میں ضلع سرگودھا کے 149 ضلع خوشاب کے 34 ضلع میانوالی کے 50 اور ضلع بھکر کے 65 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں حکومت پنجاب نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر چھ چھ سیکورٹی کیمرے نصب کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،کیٹیگری بی میں سرگودھا ڈویژن کی442 پولنگ اسٹیشن جن میں ضلع سرگودھا کی145 ،ضلع خوشاب کے 72 ،ضلع میانوالی کی45 اور ضلع بھکر کے 180 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں،کیٹیگری سی میں سرگودھا ڈویژن کے 3074 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں جن میں ضلع سرگودھا کی1395 ،ضلع خوشاب کے 568 ،ضلع میانوالی کی630 اور ضلع بھکر کے 481 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں،ان تمام پولنگ اسٹیشن پر سیکوررٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے اور تمام تر پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ حکومت پنجاب نے طلب کیا ہے جن میں سے تمام اسٹیشنز پر چار دیوار سمیت دیگر امور مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشنز پر فی پولنگ اسٹیشن پر چھ چھ کیمرے لگائے جائیں گے،جن اے پولنگ اسٹیشن کی اندر سے اور باہر سے مکمل مانیٹرنگ ہو سکے گی سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کیلئے ضلعی انتظامیہ نے 40 لاکھ روپے کا تخمیہ لگایا ہے۔