صوبائی دارالحکومت لاہور کے نجی سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کی خلاف ورزی کے مرتکب 97 نجی سکولوں کو نوٹس جاری

جمعہ 18 مئی 2018 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نجی سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کی خلاف ورزی کے مرتکب 97 نجی سکولوں کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ ٹیموں نے گزشتہ روز بھی نجی سکولوں کا دورہ کیا اور گرمیوں کی تعطیلات نہ کرنے والے سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق جن نجی سکولوں کو نوٹس جاری کئے گئے ان میں ایجوکیٹرز، سٹی گرائمر، امریکن سکول سسٹم، سٹیپ گرائمر سکول، یوکے لائسیم سکول سسٹم، لاہور گرائمر، سنٹرل گرائمر سکول، جناح امپیریل سکول، کپس سکول جوہر ٹائون، اوریل سکول شاہدرہ، دی قربان سکول والٹن، الصباح گرائمر سکول، علی المراد ہائی سکول، اسلامیہ ماڈل سکول مناواں، ایل جی ایس باغبانپورہ، ایل جی ایس ہربنس پورہ، منہاج ماڈل ہائی سکول، ماڈل پبلک سکول قائد ملت، بیکن ہائوس والٹن، ڈی ایچ اے ایجوکیشن سکول سسٹم، کینٹ ماڈل سکول شامل ہیںگزشتہ روز حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر میں کئی پرائیویٹ سکولوں نے تدریسی سرگرمیاں جاری ر کھیں کھلے سکولوں میں نیولائٹ سکول، عامر پبلک ہائی سکول، دی نالج سکول، دی رہبر سکول شادمان، ایجوکیٹرز، بیکن ہائوس، علائوالدین، دار ارقم، پاک اینجلز گرائمر سکول گلشن راوی، پاک اینجلز سکول شامل ہیں والدین اور بچوں نے بتایاکہ چھٹیاں ملی ہیں نہ ہی چھٹیوں کا کام دیا گیا سی ای او سکول ایجوکیشن اتھارٹی بشیر احمد گورایہ کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو 20 ہزار یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔