Live Updates

35 سالہ اقتدار کے مزے لینے والے نا اہل برادران عوام کو ریلیف دینے میں ناکا م ہوچکے ہیں،سابق ناظم میجر طاہر صادق

جمعہ 18 مئی 2018 22:05

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف و سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ نوا ز شریف کے حالیہ بیانات سے ان کا چہرہ پوری قوم کے سامنے آگیا ہے 35 سالہ اقتدار کے مزے لینے والے نا اہل برادران عوام کو ریلیف دینے میں ناکا م ہوچکے ہیں آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے کلین بولڈ کردیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسن ابدال ، حضرو میں اپنے دورے کے موقع پر عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان اور تحریک انصاف اٹک کی عوامی مقبولیت میں اضافہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر سے مسلم لیگ کا کلین سویپ کرے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات