ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی اتھارٹی تعینات

جمعہ 18 مئی 2018 22:06

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے گورنر پنجاب کے احکامات کے تحت ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات ( اسلام آباد کیپیٹل آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن ڈی ایس 19 ) کو ڈپٹی کمشنر اٹک کے عہدے سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی اتھارٹی ( آر ڈی اے راولپنڈی ) تعینات کر دیا ہے جس کا چارج کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری ( پی اے ایس / بی ایس 20- کمشنر راولپنڈی ڈویژن اضافی چارج ان کے پاس تھا ) ڈپٹی کمشنر کی خالی اسامی پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریوینو ) کیپٹن ریٹائرڈ اکرام الحق ( پی اے ایس / بی ایس 18- ) کو ڈپٹی کمشنر اٹک کا اضافی چارج دیا گیا ہے وہ مستقل ڈپٹی کمشنر اٹک کی تعینات تک اس عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :