پولیس ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال نارووال سے اغواء ہونیوالے نومولود بچے کو تاحال بازیاب نہ کروا سکی،اہل خانہ کا احتجاج

جمعہ 18 مئی 2018 22:06

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال نارووال سے اغواء ہونے والے نومولود بچے کو تاحال پولیس بازیاب نہ کروا سکی،اہل خانہ نے دو گھنٹے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے مین دروازے بند کرکے ہسپتال کے سامنے سڑک کو ٹائرجلا کر بلاک کیے رکھا اور ہسپتال اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صبح سحری کے وقت ڈی ایچ کیو کے لیبر روم سے فیاض بٹ جو داتہ گورائیہ کو رہائشی ہے کے ہاں شادی کے آٹھ سال کے بعد بیٹا پیدا ہوا،صبح سحری کے وقت والدہ بچے کو اپنے پہلو میں لیکر سو رہی تھی کہ نامعلوم خاتون بچے کو اٹھا کر لے گئی جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے والد کی مدعیت میں درج کر کے نامعلوم اغواء کار خاتون کی تلاش ہسپتال سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے شروع کی لیکن بچے کے والدین نے اپنے احتجاج میں کہا کہ پولیس اور ہسپتال انتظامیہ ان سے تعاون نہیںکر رہی،احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے شدید گرمی اور روزے دار مسافروں کا بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اس سلسلہ میں ڈی پی او عمران کشور کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی ظفروال کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اس اغواء کے حوالے سے مختلف پہلووں پر باریک بینی سے جائزہ لیکر بچے کو جلد بازیاب کروائیں گے۔