احتساب عدالت نے احد چیمہ اور نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی

جمعہ مئی 22:32

احتساب عدالت نے احد چیمہ اور نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ ..
لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی۔ ..لاہور کی احتساب عدالت کے جج منیر احمد نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت کی۔ احد چیمہ اور نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق پر آشیانہ اقبال میں کرورڑ روپے کے گھپلون کا الزم ہے۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ آمدن اور وسائل میں کافی زیادہ فرق ہے جس کے تفتیش ابھی کرنا باقی ہے کرپشن کا محور پیراگون ہے۔ . عدالت نے واضح کیا کہ آشیانہ کیس میں میں 87 روزہ جسمانی ریمانڈ ہو چکا تین روز سے زیادہ ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اثاثہ جات کیس نیا ہے، الگ انکوائری ہے،اس میں مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملزمان کے وکلا نے دلائل دیئے کہ ایک ریمانڈ ختم ہوتا ہے تو دوسرا لینے آ جاتے ہیں نیب حکام ایک کیس میں دو ریمانڈ لے رہے ہیں. الگ ریمانڈ کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ملزمان کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔ فریقین کے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی احد خان چیمہ اور شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی۔