نثار احمد کھوڑو کی جانب سے اقلیتی برادری کے غرباء میں امدادی چیک تقسیم

جمعہ مئی 22:37

نثار احمد کھوڑو کی جانب سے اقلیتی برادری کے غرباء میں امدادی چیک تقسیم
لاڑکانہ ۔ 18مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے اپنی رہائش گاہ پر اقلیتی برادری کے غرباء میں 5،5 ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے جبکہ ایک ماہ قبل گولی لگنے کے باعث قتل ہونے والی گلوکارہ ثمینہ سندھو کے شوہر کو حکومت سندھ کی طرف سے 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی سٹی صدر نورالدین ابڑو، جنرل سیکریٹری محمد امین شیخ، سیکریٹری اطلاعات شکیل میمن اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :