گنے کا رس گردوں کیلئے فائدہ مندہے،حکیم میاں لیاقت

ہفتہ 19 مئی 2018 11:40

گنے کا رس گردوں کیلئے فائدہ مندہے،حکیم میاں لیاقت
قصور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) گنے کا رس گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈاکرتاہے‘گنے کا رس لذیزاور میٹھاہونے سے ہٹ کر یہ رس انتہائی فائدہ مند اورصحت کیلئے سپرفوڈ سے کم نہیں‘گنے کا رس گردوں کیلئے فائدہ مندہے اس سے گردوں کی پتھری کے امراض کے علاج میں مددملتی ہے جبکہ گردوں کے افعال میں بہتری آتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فاضل طب الجراحت معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گنے کا رس جگرکو مضبوط کرتاہے اوریرقان کاعلاج ثابت ہوتاہے‘گنے کا رس کاربوہائیڈریٹس‘پروٹینز‘ آرن‘ پوٹاشیم اور دیگرغذائی اجزاء سے بھرپور ہوتاہے جوکہ اسے اچھا انرجی ڈرنک بنانے کیلئے کافی ہے خصو صاً گرمیو ں میں ایک گلاس ٹھنڈا رس جسمانی توانائی کو فوری بحال کرتاہے‘یہ ایسا پلازما اور جسمانی سیال بناتاہے جوگرمی سے جسم میں آنیوالی خشکی اور تھکاوٹ کو دورکرنے میں مدددیتے ہیں‘گنے کا رس ایسے منرلزسے بھرپورہوتا ہے جو دانتوں کی فرسودگی ‘سانس کی بو کی روک تھام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :