کاشتکار خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کا حملہ روکنے کے لئے فوری سپرے کریں،محکمہ زراعت

ہفتہ 19 مئی 2018 13:09

قصور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کا حملہ روکنے کے لئے فوری سپرے کریں اور سپرے کے بعد 10دن تک خربوزے کا پھل شاخ سے نہ توڑاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسم گرماکی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کے حملے کا شدید خدشہ پیداہوجاتاہے لہذاکاشتکار خربوزے کی فصل پر کڑی نظررکھیں۔

متعلقہ عنوان :