گوبر کی گلی سڑی کھاد زرعی اراضی کیلئے انتہائی مفید ہے ،ماہرین زراعت

ہفتہ 19 مئی 2018 13:57

فیصل آباد۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گوبر کی کھاد کا استعمال پودوں کو غذائی اجزا ء کی فراہمی سمیت زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن گذشتہ کچھ عرصہ سے زرعی تعلیم نہ ہونے کے باعث اس کے استعمال میں کچھ بنیادی خرابیاں پائی جاتی ہیں جس سے فصل اور زمین کو اس کا مکمل فائدہ نہ پہنچ رہا ہے لہٰذا کسانوں ، کاشتکاروں ، زمینداروں کو چاہیے کہ وہ گوبر کی کھاد سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اس کا مؤثر استعمال یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہا کہ گوبر کی کھاد یورین اور گوبر پر مشتمل ہوتی ہے ۔انہوںنے بتا یا کہ یورین میں موجود نائٹروجن یوریا کھاد جیسی کیمیائی شکل میں موجود ہوتی ہے لیکن گوبر کے ڈھیر کو کھلی شکل میں چھوڑ دینے کے باعث اس میں سے تین ہفتوں کے اندر اندر 90فیصد نائٹروجن ضائع ہو جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ گوبر کی کھاد جتنی زیادہ گلی سڑی ہو گی اس کے فوائد اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ انہوںنے کاشتکاروں کو ہدائت کی کہ وہ گوبر کو مناسب طریقے سے سٹور کریں تاکہ اس کے اثرات کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :