کراچی ،ْرمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ

17مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے کی بنیاد پر افراط ز کی شرح میں 0.93فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 14:41

کراچی ،ْرمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح میں ہوشربا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔17 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریی(ایس پی آئی)کی بنیاد پر افراط ز کی شرح میں 0.93فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ اس دوران 21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ صرف 4 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 28اشیا کے بھائو میں استحکام رہا۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس)کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کیلے، ٹماٹر، آلو ، پیاز، مرغی، ماچس، چائے کی پتی، نمک، اری چاول، گندم، گائے کے گوشت، انڈے، تازہ دودھ، ایل پی جی سلنڈر،گھی، سرخ مرچ،گڑ، چینی اور دال مسورکی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ صرف لہسن ، گندم کے آٹے، دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کیلے 23روپے فی درجن، ٹماٹر 6 روپے کلو،آلو 2روپے کلو ،پیاز1 روپے، برائلر مرغی کی قیمت میں7روپے فی کلو کا اضافہ ہوا، چائے کی پتی کا 200 گرام پیکٹ 3 روپے ، اری 6چاول 1روپے ، 10 کلو گرام گندم2 روپے، ہڈی والا گوشت 3روپے، بکرے کا گوشت 5روپے کلو، انڈی1روپے درجن، تازہ دودھ 1روپے فی لیٹر، 11کلو گرام ایل پی جی سلنڈر4 روپے اورگھی 2روپے کلومہنگا ہوگیا جبکہ سرخ مرچ گڑ اور دالوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے لہسن 1 روپے فی کلو، 10 کلو گرام آٹے کا تھیلہ2 روپے سستاہوگیا جبکہ دال ماش اور دال مونگ کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔