فیصل آباد ،ْگھریلو جھگڑوں پر دو شیزہ اور نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کرموت گلے لگا لی

ہفتہ 19 مئی 2018 14:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء)گھریلو جھگڑوں پر دو شیزہ اور نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کرموت گلے لگا لی ‘ منڈی کوارٹر غوثیہ چوک کی رہائشی اٹھارہ سالہ آرزو دختر محمدوحید نے گھر والوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جانبر نہ ہوسکی جبکہ کرسچین ٹائون کے رہائشی 53سالہ عمائیل مسیح نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں لگنے سے الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکا ۔